جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

قمر ابراہیم کو ہاکی ٹیم کا کوچ بنائے جانے کا امکان

datetime 20  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی)پاکستان ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں اولمپین قمر ابراہیم کو سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ پرو ہاکی لیگ ہے جس کیلئے کیمپ یکم جنوری سے لگایا جائیگا، اس موقع پر پی ایچ ایف کی جانب سے ٹیم اور مینجمنٹ میں نئے چہرے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سابق اولمپین قمر ابراہیم کو ٹیم کوچنگ کی ذمہ داریاں دی

جا رہی ہیں ، ان کے ساتھ سمیر حسین اور شفقت ملک کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے۔صلاح الدین صدیقی کو منیجر کی بھی ذمہ داریاں دی جا سکتی ہیں ٗ رضوان سینئر، عرفان سینئر اور راشد محمود سمیت سات سینئر کھلاڑیوں کو کیمپ میں نہیں بلایا جائیگا۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد منیجر حسن سردار اور توقیر ڈار مزید ذمہ داریاں نبھانے سے معذرت کر چکے ہیں، جبکہ ریحان بٹ کو کوچنگ اسٹاف سے الگ کیے جانے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…