ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

معروف فٹبالر لیونل میسی نے پانچویں بار گولڈن شو ایوارڈ جیت لیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے نامور کھلاڑی لیونل میسی نے ایک بار پھر رونالڈو کو پیچھے چھوڑ کر پانچویں مرتبہ یوروپین گولڈن شو ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔لا لیگاکے آخری سیزن میں 34 گول اسکور کرنے پر ارجنٹائن کے اسٹرائیکر لیونل میسی کو پانچویں بار

گولڈن شو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اس مقابلے میں اپنے حریف پرتگال کے رونالڈو کو پیچھے چھوڑا ہے جو ماضی میں چار بار گولڈ شو ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔پانچویں بار ایوارڈ جیتنے پر میسی خود بھی کافی حیران نظرآرہے تھے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے جس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے فٹ بال کھیلنا شروع کیا تو اتنی کامیابیاں ملنے کے بارے کبھی نہیں سوچا تھا اور پروفیشنل فٹ بال کھیلنا خواب تھا۔اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہو رہا ہوں اور مستقبل میں بھی کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید اعزازات اپنے نام کروں۔ شہرہ آفاق ارجنٹائن اور بارسلونا کے فٹ بالر لائنل میسی نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ لائنل میسی کو 2017-18 سیزن کے دوران نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے زیادہ مرتبہ یورپین گولڈن شو ایوارڈ جیتنے کی فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پرتگالین فٹ بالر نے چار بار ایوارڈ اپنے نام کر رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…