اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں کشمیر کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والے کھیل کرکٹ ہے،پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے ہونے والی بڈنگ میں کشمیر کا نام شامل کیا جائے،
نثار احمد شائق ٹیم خریدنے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔منگل کو وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے آزاد کشمیر سے مشہور سیاسی و سماجی شخصیت نثار احمد شائق نے ملاقات کی جس کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدرنے کشمیر کی ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو خط لکھ دیا۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزادکشمیر میں سب سے زیادہ کھیلا جانے والے کھیل کرکٹ ہے،ہم کشمیر میں کرکٹ کا فروغ جاہتے ہیں،آزادکشمیر پہلے سے ریجن کے طور پر پی سی بی سے منسلک ہے،پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے ہونے والی بڈنگ میں کشمیر کا نام شامل کیا جائے،نثار احمد شائق ٹیم خریدنے کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔ نثار احمد شائق لاہور میں ہونے والی ٹیکنیکل بڈنگ میں شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ کرکٹر نیئر شہزاد عباسی بھی کشمیر کی ٹیم شامل کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی کو خط لکھ چکے ہیں،نیئر شہزاد عباسی کی جانب سے بھی خط میں کشمیر کو پی ایس میں نمائندگی دینے کی استدا کر چکے ہیں۔