منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

نیتھن لیون نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(آئی این پی) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نیتھن لیون نے بھارت کیخلاف پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5وکٹیں اڑا کر ساتویں مرتبہ برصغیر کی کسی ٹیم کے خلاف

5وکٹیں حاصل کیں۔برصغیر کی ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب سری لنکا کے جادوگر اسپنر بولر مرلی دھرن کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 800وکٹیں حاصل کرنے والے مرلی دھرن نے یہ کارنامہ 32میچوں میں انجام دیا تھا جبکہ نیتھن لیون نے محض 30میچوں میں اس کارنامے کو انجام دیا۔ نیتھن لیون کی اس شاندار کارکردگی پر سچن ٹنڈولکر نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیئے، ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ کینگروز کو لیون کی شکل میں ایک بہترین اسپنر مل چکا ہے۔ سچن کی اس ٹویٹ پر نیتھن لیون نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈولکر کی جانب سے اس قسم کا ردعمل میرے لئے بہت خاص ہے۔واضح رہے نیتھن لیون نے پہلی اننگز میں 67 رنز کے عوض 5 بھارتی کھلاڑیوں کو چلتا کیا تھا جبکہ دوسری اننگز میں بھی انہوں نے 3 شکار کئے اور کینگروز کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…