بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کے ٹام لیتھم نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا

datetime 18  دسمبر‬‮  2018 |

ولنگٹن(این این آئی) نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز ٹام لیتھم نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بیٹ کیری کر کے انفرادی طور پر سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر نے سری لنکا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کی

پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان باؤلرز کی خوب درگت بنائی۔انہوں نے کیریئر کی بہترین 264 رنز کی اننگز کھیل کر سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین ایلسٹر کک کا بیٹ کیری کرتے ہوئے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔کک نے 18۔2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ میں 244 رنز کی اننگز کھیل کر بیٹ کیری کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔لیتھم ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹ کیری کرنے والے دوسرے کیوی اوپنر ہیں اور ان سے قبل گلین ٹرنر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں جنہوں نے دو مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا اس کے علاوہ لیتھم انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے دوسرے کیوی اوپنر بھی بن گئے ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے بطور اوپنر بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا اعزاز برائن ینگ کو حاصل ہے۔برائن ینگ نے 1997 میں سری لنکا کے خلاف ہی ڈونیڈن ٹیسٹ میں 267 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…