جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کو 146 رنز سے شکست دے دی ٗ سیریز 1-1سے برابر

datetime 18  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (این این آئی)آسٹریلیا نے بھارت کو پرتھ ٹیسٹ میں 146 رنز سے شکست دے کر 4 میچز کی سیریز 1۔1 سے برابر کردی۔کینگروز نے بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 287 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بھارت کی پوری ٹیم 140 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔کھیل کے پانچویں اور آخری روز بھارت نے 112 رنز 5 وکٹوں کے نقصان نے اننگز دوبارہ شروع کی تو 5 کھلاڑی مجموعی اسکور میں صرف 28 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔ہانوما ویہاری 28، رشبا پانت 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جبکہ اومیش یادیو 2، ایشانت شرما اور جیسپرت بمبرا بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون اور مچل اسٹارک نے 3،3 جب کہ جوش ہیزلی وڈ اور پیٹ کمنس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نیتھن لیون کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 326 اور دوسری میں 243 رنز بنائے جبکہ مہمان بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 283 اور دوسری میں 140 رنز بناسکی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…