جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پرتھ ٹیسٹ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں گرما گرمی ،تلخ جملوں کا تبادلہ آسٹریلیا کو بھاری پڑ گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (این این آئی)پرتھ ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی قائد ٹم پین میں گرما گرمی ہوگئی اور دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔پرتھ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلین قائد ٹم پین کے درمیان گرما گرمی اس وقت ہوئی جب وکٹ پر موجود ٹم پین نے کوہلی پر جملے کسے اور کہا کہ تم کول بننے کی کوشش کیوں کر رہے ہو۔

امپائر گیفینی نے معاملے کی سنگینی کو بھانپا اور فورا مداخلت کی اور کہا کہ تم دونوں کپتان ہو گیم پر توجہ دو۔کیمرے پر کوہلی کے چہرے کا رنگ بدلتے سب نے نوٹ کیا ، پھر تھوڑی ہی دیر میں کوہلی اور ٹم پین میں ٹکراؤ ہوتے ہوتے رہ گیا ، شاید دونوں ہی پابندی کے ڈر سے ٹکرائے نہیں۔پرتھ ٹیسٹ میں اس لفظی جنگ کا اختتام پین کا کوہلی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہونے پر ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…