پرتھ /ممبئی(آئی این پی)آسٹریلیا کے سابق آل راونڈر اینڈریو سائمنڈز نے ایک بار پھر برسوں پرانے منکی اسکینڈل کا تذکرہ چھیڑ دیا۔انھوں نے دعوی کیاکہ بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ ان سے معافی مانگتے ہوئے رو پڑے تھے۔ ایک دہائی قبل 2008میں کھیلے گئے سڈنی ٹیسٹ میں میزبان سائیڈ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہربھجن نے سائمنڈز کو بندر کہا ہے، اس پر کافی تنازع کھڑا ہوا تاہم تین برس بعد دونوں انڈین پریمیئر لیگ ٹیم ممبئی انڈینز
میں یکجا ہوئے تھے۔اس حوالے سے سائمنڈز نے کہاکہ ایک روز ٹیم مالک کے گھر پر باربی کیو ڈنر تھا۔ پوری ٹیم وہاں مدعو تھی، وہیں مجھے ہربھجن نے باہر گارڈن میں چلنے کو کہا اور اپنی حرکت پر معافی مانگی،اس دوران وہ رو پڑے اور میں نے انھیں گلے سے لگا کر معاف کردیا۔بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے منکی گیٹ پر معافی مانگنے کا اینڈریو سائمنڈز کا دعوی مسترد کردیا، انھوں نے ٹویٹ کیا کہ ایسا کب ہوا تھا، میں جذباتی ہوا؟ مگر کس بات پر؟۔