اسلام آباد(این این آئی) بے نظیر بھٹو شہید انٹرنیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کے افتتاحی روز16 میچوں کا فیصلہ ہوگیا ہے، گذشتہ روز اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے محمد نعمان آفتاب،محمد شعیب، امن عتیق خان، مدثر مرتضی
عدنان رشید خان، سید زوہیر اور یوسف خلیل جبکہ جاپان کے کینٹ تاگاشیرا، سرابیا کے اگور بانیسوک، کوریا کے کم چیونگ ہائی، سنگاپور کے ہاؤ یوآن، بھارت کے لاکشٹ سود،آسٹریلیا کے جیکسن وارنی، تھائی لینڈ کے ورووین، تاجکستان کے فریدونی بخودور اور جرمنی کیٹی فلپ فچٹل نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیاہے۔ چیمپیئن شپ کا میں راؤنڈ( آج) پیر سے شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت غیرملکی کھلاڑی کثیر تعداد میں شرکت کر رہے ہیں جن میں روس، اٹلی، جرمنی، فرانس، سعودی عرب، امریکہ، جاپان، سرابیا، تائیوان، آئر لینڈ، تھائی لینڈ، کینیڈا، پولینڈ، سنگا پور، ازبکستان، آسٹریلیا، کوریا، تاجکستان اور قطر کے ٹینس سٹار شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل فیچر مردوں کا ایونٹ بھی ہوگا، اس کے علاوہ لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر ۔18، سنگلز، بوائز انڈر۔14 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر۔ 10 کے مقابلے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کا مین راؤنڈ 17 دسمبر سے شروع ہو گا جبکہ پری کوارٹر کوارٹر 20 دسمبر کو، کوارٹر فائنل مقابلے 21 دسمبر کو، سیمی فائنل 22 دسمبر کو جبکہ فائنل مقابلے 23 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔