پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی کر کٹ ٹیم نے طویل سیریز کیلئے جنوبی افریقہ میں ڈیرے ڈال لئے، سخت جان ٹریننگ شروع

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ(آئی این پی) قومی کر کٹ ٹیم نے طویل سیریز کیلئے جنوبی افریقہ میں ڈیرے ڈال لئے جہاں سخت جان ٹریننگ شروع کر دی۔ پریکٹس میچ اور پھر ٹیسٹ سیریز کے بڑے امتحان کی تیاریاں تیز کر دیں، کپتان سرفراز احمد نے بھی میزبان جنوبی افریقہ کے خلاف اونچی اڑان بھرنے کے لیے پرجوش ہیں۔یو اے ای کے اپنے سیکنڈ ہوم گراونڈ کے بعد اب پروٹیز کا دیس، سیمنگ اور بانسی وکٹوں پر مشکل امتحان کے لیے سخت جان مشقیں، قومی کھلاڑیوں نے دورہ جنوبی افریقہ کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریننگ شروع کر دی۔

سیشنز میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جنوبی افریقہ الیون کے خلاف قومی شاہین 19دسمبر سے پریکٹس میچ کھیلیں گے، تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 26تاریخ سے شروع ہو گی۔کپتان سرفراز احمد قومی ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، طویل دورانیے کے کرکٹ امتحان میں پروٹیز کو واضح برتری حاصل ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دس ٹیسٹ سیریز کھیلی گئیں، چھ میں پروٹیز فاتح، صرف ایک ہارے جبکہ تین سیریز بے نتیجہ رہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…