جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(آئی این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورمایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئرکی25سنچری سکور کرلی ہے جس کے بعد وہ کم ترین اننگز میں 25ٹیسٹ سنچریاں سکورکرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں ۔ بھارتی کپتان نے شاندار بلے بازی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے257گیندوں پر123رنز سکور کیے ،یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی25ویں سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین ٹیسٹ اننگز میں 25سنچریاں سکور

کرنے کا سچن ٹنڈولکر کا 17سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے ،عظیم آسٹریلیوی بلے باز سر ڈان بریڈمین نے محض68اننگز میں 25ٹیسٹ سنچریاں مکمل کی تھیں جب کہ سچن ٹنڈولکر نے 2001میں چنائی ٹیسٹ میں آسٹریلیا ہی کے خلاف130ویں اننگز میں 25سنچریاں مکمل کی تھیں تاہم ویرات کوہلی نے127اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے،سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر نے138اور سابق کینگرو اوپنر میتھیو ہیڈن نے139اننگز کھیل کر اپنی 25ٹیسٹ سنچریاں مکمل کی تھیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…