ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا ہاکی ورلڈ کپ سے باہر،ہالینڈ نے فائنل میں جگہ بنالی 

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھو بنیشور (آئی این پی )ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست دے کر عالمی کپ سے باہر کردیا جبکہ بیلجیئم نے انگلینڈ کو 6-0 کی عبرتناک شکست دے فائنل میں جگہ بنا لی۔بھارت کے شہر بھوبھنیشور میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کی ٹیم نے انگلینڈ کو آٹ کلاس کر کے 0-6 سے فتح حاصل کی۔

میچ کے 8ویں منٹ میں ٹام بون نے بیلجیئم کے لیے پہلا گول اسکور کیا جس کے بعد 19ویں منٹ میں سائمن گاگنارڈ نے گیند کو جال میں پہنچا برتری کو دگنا کردیا۔میچ کے تیسرے کوارٹر میں بیلجیئم نے حملوں کی رفتار تیز کردی اور پھر 42ویں منٹ میں سیڈرک چارلیئر نے اپنی ٹیم کی برتری کو تین گنا کردیا جبکہ کوارٹر کے اختتامی مراحل میں الیگزینڈر ہینڈرکس کے گول کی بدولت بیلجیئم نے 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔انگلینڈ کی ٹیم ابھی 4 گول کے خسارے سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ الیگزینڈر نے میچ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری 0-5 کردی جبکہ سباستین ڈوکیئر نے 53ویں منٹ میں چھٹا گول کر کے انگلینڈ کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی۔بیلجیئم نے میچ میں 0-6 سے فتح حاصل کر کے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔دن کے دوسرے سیمی فائنل میں ایونٹ کی دو بہترین ٹیموں نیدرلینڈز اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا مدمقابل آئیں جس میں نیدرلینڈز نے اعصاب شکن معرکے کے بعد فتح اپنے نام کی۔میچ کے نویں منٹ میں نیدرلینڈز کے گلین شورمین نے گیند کو گول میں پھینک کر اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے کوارٹر کے اختتام تک برقرار رہی۔میچ کے 20ویں منٹ میں نیدرلینڈز نے دوسرا گول اسکور کیا اور ہاف ٹائم کے اختتام تک ہالینڈ کو میچ میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔ہالینڈ کی یہ برتری تیسرے کوارٹر کے اختتام تک بھی برقرار رہتی لیکن میچ کے 44ویں منٹ میں آسٹریلیا نے پینالٹی کارنر پر گول کر کے خسارہ کم کردیا۔

خسارہ کم کرنے کے بعد آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کے خلاف گول اسکور کرنے کے لیے تابڑ توڑ حملے کیے اور انہیں اس شاندار کارکردگی کا صلہ اس وقت ملا جب میچ کے اختتام سے 26سیکنڈ قبل آسٹریلیا نے گول کر کے مقابلہ برابر کردیا۔مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 سے برابر رہنے کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی اسٹروک پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں ہالینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھٹے پینالٹی اسٹروک پر گول کر کے 3-4 سے فتح حاصل کی اور فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔نیدرلینڈز کی فتح کے ساتھ آسٹریلیا کا ورلڈ کپ کی فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل آج اتوار 16 دسمبر کو کلنگا اسٹیڈیم میں بیلجیئم اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…