اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

قومی کرکٹرز پی ایس ایل فور میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلئے بے تاب

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آ ئی این پی)قومی کرکٹرز پی ایس ایل فور میں صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کیلیے بے تاب ہیں۔اپنے پیغام میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ گزشتہ ایونٹس میں عمدہ کارکردگی کی بدولت ہم نے بڑی تعداد میں شائقین کو اپنا پرستار بنایا،ٹیم اس بار نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل کھیل کر ٹرافی اٹھانے کیلئے پر عزم ہے۔

چھٹی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ پی ایس ایل فور کیلیے متوازن اسکواڈ منتخب کیا گیا،اسٹیون اسمتھ اور شاہدآفریدی سے فتح گر کارکردگی کی امیدیں ہیں۔لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین لیگز میں سے ایک پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے پْرعزم ہیں،اے بی ڈی ویلیئرز کی خدمات حاصل ہونے سے اسکواڈ متوازن ہوگیا، حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ شہرقائد اور لاہور میں8میچز کا انعقاد بڑی اچھی خبر ہے،بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے کراچی میں ہوم کراؤڈ کے سامنے میچ کھیلنے کیلئے پرعزم ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے تاحال کپتان کا فیصلہ نہیں کیا، ٹیم کے مینٹور وقار یونس نے کہاکہ ہمیں کئی میچ ونرز کی خدمات حاصل ہیں، اعزاز کا دفاع کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پشاور زلمی کے ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی ایونٹ کے حوالے سے پْرجوش ہیں،انھوں نے کہا کہ میں اپنے پسندیدہ ٹورنامنٹس میں سے ایک پی ایس ایل کا منتظر ہوں، جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمانے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…