بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،ولیمسن کی لمبی چھلانگ ،دوسرے نمبر پر آگئے،اظہر علی بھی ٹاپ ٹین میں شامل

datetime 11  دسمبر‬‮  2018 |

دبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی پہلے،سٹیو سمتھ تیسرے اور پاکستانی بلے باز اظہر علی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے اور10ویں نمبر پر موجود ہیں۔باؤلنگ میں کاگیسو ربادا پہلے، جیمز اینڈرسن دوسرے

ورنن فلنڈر تیسرے ،محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور یاسر شاہ نویں پوزیشن پر موجود ہیں ابتدائی 10بہترین آل رانڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،پاکستان کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی پیش کرنے کین ولیمسن 900پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے پہلے کیویز بلے باز ہیں اور مجموعی طور پر 900پوائنٹس حاصل کرنے والے 32ویں کھلاڑی ہیں۔کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 49سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم کو ہوم گرانڈ کے بجائے کسی اور گراونڈ پر شکست دی۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی 920پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ کین ولیمسن 913پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔10بہترین بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے اظہر علی 10ویں نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسری، بھارت کے چتیسور پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹی، سری لنکا کے کرارتنے ساتویں، جنوبی افریقا کے ڈین ایلگر نویں اور نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس نویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولروں میں پاکستان کے دو بولر شامل ہیں، محمد عباس 821پوائنٹس کے ساتھ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے اور یاسر شاہ 757پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا 882 پوائنٹس کے ساتھ بہتری بولر قرار پائے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 874 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ورنن فلنڈر 826 پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین آل رانڈر کی فہرست میں بنگلادیش کے شکیب الحسن 415 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، بھارت کے روندرا جدیجا دوسرے اور جنوبی افریقا کے ورنن فلنڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔ابتدائی 10بہترین آل رانڈر کی فہرست میں کوئی پاکستانی شامل نہیں اور یاسر شاہ 126 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں نمبر پر ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…