ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

بوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف صفر پرآؤٹ ہونے کے بعدمحمدحفیظ نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا، شائقین کرکٹ ششدر

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)قومی ٹیم کے اوپنر محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ابوظہبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کے خلاف محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ 15 سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی، اس سفرمیں جس جس نے

میری رہنمائی کی اس کا شکر گزار ہوں، اپنے تمام ساتھی کھلاڑیوں، پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ امید کرتا ہوں پاکستان ٹیم مستقبل میں بہت اچھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے کہ اپنی تمام تر توجہ محدود اووز کی کرکٹ پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔یاد رہے کہ سرگودھا میں 17اکتوبر 1980 کو پیدا ہونے والے محمد حفیظ نے 22 سال کی عمر میں اپنا پہلا ٹیسٹ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بنگلہ دیش کے خلاف راشد لطیف کی قیادت میں کھیلا۔پہلی اننگز میں وہ صرف دو اور دوسری اننگز میں 50 رنز بنانے میں کامیاب رہے، اپنے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پشاور میں دائیں ہاتھ کے بلے باز نے کیرئیر کی پہلی سنچری ناٹ آوٹ 102 رنز کی شکل میں بنائی۔پہلی ٹیسٹ سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں 214 رنز بنانے والے حفیظ کو پہلی ٹیسٹ سیریز کے بعد دوسری سیریز کھیلنے کے لیے تین سال انتظار کرنا پڑا۔محمد حفیظ کے کیرئیر کی بہترین ٹیسٹ سیریز یو اے ای میں 15۔2014 میں نیوزی لینڈ کے خلاف رہی، جہاں دو ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 139.33کی اوسط سے 418 رنز بنائے۔محمد حفیظ کا ٹیسٹ کیرئیر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 224 رنز رہا، یہ اسکور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھلنا میں اپریل 2015ء میں کھیلتے ہوئے بنایا۔حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 سنچریوں میں سے 9 ایشیا میں کھیلتے ہوئے اسکور کیں۔محمد حفیظ کی ٹیسٹ کھیلنے والے ملکوں میں سب سے عمدہ کارکردگی انگلینڈ اور سر ی لنکا کے خلاف رہی۔انگلینڈ کے خلاف حفیظ نے 10 ٹیسٹ میچوں میں ایک سنچری کے ساتھ 767 رنز بنائے ٗ سری لنکا کے خلاف 10 ٹیسٹ میں ایک سنچری کے ساتھ وہ 724 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔محمد حفیظ نے گال میں جون 2012 میں سری لنکا کے خلاف بطور کپتان واحد ٹیسٹ کھیلا، وہاں پاکستان کو 209 رنز کے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔2003ء سے 2018ء تک محمد حفیظ کے کیرئیر کا جائزہ لیا جائے

تو اندازہ ہوتا ہے کہ 100 سے زیادہ ٹیسٹ اننگز میں 10 سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں بنانے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز نے ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد تواتر کے ساتھ مسلسل رنز بنانے میں اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں کم ہی کامیابی حاصل کی۔2016ء کے دورہ انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچوں کی چھ اننگز میں 102 رنز بنانے والے محمد حفیظ کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔اکتوبر 2018ء میں 25ماہ بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے حفیظ نے

واپسی کا جشن دبئی میں آسڑیلیا کے خلاف 126 رنز کی اننگز کھیل کر منایا البتہ اس شاندار واپسی کے بعد ان کا بیٹ رنز بنانا ہی بھول گیا، اگلی سات اننگز میں صرف 66 رنز نے ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا کہ 38 برس کی عمر میں پانچ دن کی کرکٹ میں دوبارہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے

بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی دیوانے کا خواب ہو گی۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں مکمل توانائی کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منوانے والے سابق ٹیسٹ کپتان نے شیخ زید اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن اہم پریس کانفرنس میں ٹیسٹ کرکٹ سے خود کو علیحدہ کرنے کا درست اور بروقت فیصلہ کیا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…