منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق کے ٹینڈرز میں ایک بار پھر توسیع

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق کے ٹینڈرز میں ایک بار پھر توسیع کرتے ہوئے 30 نومبر کے بجائے 7 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز بھی پی ایس ایل کے میڈیا رائٹس حاصل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ، پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ معاملات کے حوالے سے

پیمرا قوانین میں تبدیلی چاہتا ہے اور پی ایس ایل براڈ کاسٹنگ کے لیے اسپورٹس چینل کی شرط ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شرط ختم ہونے کی صورت میں پاکستانی انٹرٹینمنٹ چینلز بھی پی ایس ایل دکھانے کے اہل ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سلسلے میں پیمرا کو خط تحریر کیا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے، دوسری جانب پی سی بی ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔چند ماہ قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑی اسپورٹس پراپرٹی کمپنی سے سروے کرایا تھا، جس کے مطابق 3 سال کے لیے نشریاتی حقوق تقریباً 39 ملین ڈالرز میں فروخت ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے لیے ٹی وی رائٹس ممکنہ طور پر 33 ملین ڈالرز اور بیرون ملک 6 ملین ڈالرز ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا تھا کہ گزشتہ 3 سال کے لیے نشریاتی حقوق 15 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے تھے اور آئندہ مدت کیلئے 35 ملین ڈالر کی رقم حاصل کرنا چاہتے ہیں، جو ملک میں کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کو سہولیات کی فراہمی کے کام آئے گی۔پی سی بی کی جانب سے پہلے ٹینڈرز کے لیے 14 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جسے بڑھا کر 30 نومبر کر دیا گیا تھا اور اب بغیر کوئی وجہ بتائے اس میں 7 دسمبر تک کی توسیع کردی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کے حلقوں میں اس عمل میں ہونے والی تاخیر پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تاریخوں میں اچانک تبدیلی کی جا رہی ہے جبکہ پی سی بی وجوہات بتانے سے قاصر ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…