دبئی(آئی این پی) پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں نے2،2تبدیلیاں کیں،پاکستانی ٹیم میں عماد وسیم اور امام الحق کی جگہ ہارس سہیل اور آصف علی کو شامل کیا گیا ۔فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔حارث سہیل اور آصف علی گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا جب کہ اوپننگ بلے باز امام الحق کو زخمی ہونے کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا اور عماد وسیم کو
آرام دیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ حیران کن طور پر کپتان کین ولیمسن ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 279 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 65 رنز سکور کیے، محمد حفیظ نے 19 رنز بنائے، بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 92 رنز بنائے اور کیچ آؤٹ ہو گئے، حارث سہیل نے 60 رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے پچاس اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 279 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 280 رنز کا ہدف دیا۔



















































