لاہور(آئی این پی) ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں پی ٹی وی کے خلاف اوپنر امام الحق نے شاندار بیٹنگ کے ذریعے اپنی فٹنس ثابت کردی۔حبیب بنک کی نمائندگی کرتے ہوئے امام الحق نے 60گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی،وہ 85رنز بنانے میں کامیاب رہے، اس اننگز کے بعد ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت بھی یقینی ہوگئی ہے۔اوپنر کے ہاتھ کی انگلی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں
ٹوٹ گئی تھی، جس پر ان کا دبئی میں آپریشن کرایاگیا، ڈاکٹر کی ہدایت پر انہوں نے دو ہفتے آرام کرنے کے بعد ٹریننگ کی اور اب ایک بارپھر میچ میں ان کی واپسی ہوئی ہے،امام الحق کا کہنا ہے کہ شکر ہے کہ انگلی کی چوٹ سے نجات پانے کے بعد فٹ ہوگیا ہوں، بیٹنگ کے دوران کوئی تکلیف نہیں ہوئی اگر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم میں کم بیک کرنے کا موقع ملا تو بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔