اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

بال ٹیمرپنگ بین الاقوامی مسئلہ ہے : آسٹریلوی کوچ

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لینگر نے دعویٰ کیا ہے کہ بے جان پچز کے باعث بال ٹیمپرنگ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے تاہم ٹیم میں ان کی موجودگی میں اسی طرح کے کسی واقعہ کے امکان کو مسترد کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹسن لینگر نے کہا کہ انہیں آسٹریلوی

کھلاڑیوں کی جانب سے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گیند کو خراب کرنے کیلئے میدان میں جان بوجھ کر ریگ مال استعمال کرنے کی رپورٹ پر افسوس ہوا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال کے شروع میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی جانب سے جان بوجھ کر گیند کو خراب کرنے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ہیڈ کوچ ڈیرن لیہمن نے استعفیٰ دے دیا اور جسٹسن لینگر کو ان کی جگہ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا۔جسٹن لینگر نے اعتراف کیا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس کو نظرانداز کیا جائے۔اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں سوچ سکتا کہ ہم نے میدان میں ریگ مال کیسے استعمال کیا جس کی مجھے کوئی سمجھ نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے جتنی معلومات ہیں اس کے مطابق بال ٹیمپرنگ کا یہ مسئلہ لوگوں ککے ساتھ بین الاقوامی طور پرموجود ہے۔لینگر کا کہنا تھا کہ عالمی طور پر بال ٹیمپرنگ کا مسئلہ مردہ پچز کے باعث موجود ہے جو اپنی برتری کے لیے اکساتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کئی مسائل ہیں جن میں سے ایک ہے کہ دنیا بھر میں پچز کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گیند اسی طرف جائے جس طرف گیند سونگ یا اسپن ہولیکن اس نکتے کی نشاندہی میں ہم نے غلطی کی تھی۔جسٹسن لینگر نے وعدہ کیا کہ ان کی موجودگی میں ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرسکتا ہوں کہ یہ دوبارہ نہیں ہوگا کیونکہ ہمیں آسٹریلیا کو قابل فخر بنانا ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…