پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کارکردگی نہیں بلکہ کس وجہ سے قومی ٹیم سے باہر ہوا؟محمد عرفان نے وجہ بتا دی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ 2019ء ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر نا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ بھرپور انداز میں اپنی بولنگ پر توجہ دے رہے ہیں ٗشاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری حسن علی اور جنید خان کی موجودگی میں جگہ بنانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے ایک انٹرویو میں محمد عرفان نے کہا کہ وہ قومی ٹیم سے پرفارمنس نہیں۔

بلکہ فٹنس مسائل کے باعث باہر ہوئے تھے جس کا انھیں بے حد افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں باسکٹ بال کھلاڑیوں سے فٹنس کے بارے میں خاص ہدایات لیں ٗجس پر وہ عمل کر رہے ہیں اور اب خود کو کافی بہتر محسوس کرتے ہیں۔پاکستان کیلئے تینوں فارمیٹس میں 108 بین الاقوامی وکٹ حاصل کر نے والے محمد عرفان نے 22مارچ 2016کو موہالی میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی 20بین الاقوامی میچ کھیلا تھاجبکہ یکم ستمبر 2016ء کو ہیڈنگلے لیڈز میں انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے کے بعد فٹنس مسائل کے سبب مزید بولنگ نہیں کروا سکے تھے۔2سال سے قومی ٹیم سے باہر رہنے والے محمد عرفان پر پاکستان کر کٹ بورڈ نے پاکستان سوپر لیگ سیزن ٹو میں مشکوک افراد سے رابطے کی رپورٹ نہ کر نے پر دس ماہ کی پابندی اور دس لاکھ جرمانہ کیا تھا۔گزشتہ ماہ انھیں قذافی اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ ٹرافی کی تقریب کے حوالے سے مدعو کیا تھا،جہاں فاسٹ بولر کے ہمراہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی موجود تھے۔قومی ٹیم کے موجودہ بولنگ اٹیک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی،عثمان خان شنواری حسن علی اور جنید خان کی موجودگی میں جگہ بنایا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد عامر اس کی تازہ مثال ہیں کیونکہ وہ کارکردگی نہ پیش کر نے پر اسکواڈ میں جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔انہوں نے کہاکہ وہ ڈومیسٹک کر کٹ میں عمدہ کارکردگی کے بعد سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر کے دوبارہ قومی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…