اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرکٹ میچ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ،کھلاڑی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل ،جانتے ہیں کتنے گھنٹے تک ہوش نہ آیا؟

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی) جوز بٹلر کے شاٹ سے سری لنکن کھلاڑی بری طرح زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ٹور میچ کے دوران انگلینڈ کی بیٹنگ جاری تھی کہ انگلش بلے باز جوز بٹلر نے سری لنکن بولر کی گیند پر زور دار پل شاٹ لگایا، یہ گیند شارٹ لیگ پر کھڑے فیلڈر پتھوم نسانکا کے سر پر جالگی۔گیند نے جیسے ہی فیلڈر کے سر کو ہِٹ کیا تو وہ تکلیف کے عالم میں وہیں گر گئے اور انجری کے باعث اسی وقت

میچ روک دیا گیا۔نسانکا کو فوراً اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر اور پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں تقریباً آدھے گھنٹے تک انہیں ہوش نہیں آیا۔ابتدائی طبی امداد اور علاج کی فراہمی کے بعد رپورٹ سے پتا لگا کہ نسانکا خطرناک انجری کا شکار ہونے سے بچ گئے ہیں تاہم انھیں مزید ایک روز ہسپتال میں رکھا جائے گا، ان کے مزید ٹیسٹ بھی کئے جائیں گے۔واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹور میچ ڈرا رہا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…