اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

چھوٹے قد سے پریشان کوہلی کی انوکھی حرکت،دراز قد خاتون کے برابر آنے کیلئے لکڑی کی چوکی پر چڑھ گئے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی ایک تقریب کے دوران اپنے چھوٹے قد سے اس قدر پریشان نظر آئے۔ کوہلی اپنے کھیل کے علاوہ دیگر سوشل سرگرمیوں کی وجہ سے ان دنوں کافی سرخیوں میں رہتے ہیں اور حال ہی میں ایک معروف گھڑی ساز کمپنی کی جانب سے رسٹ واچ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں اپنا قد بڑھانے کی خاطر کی جانے والی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔5فٹ 9 انچ کے بھارتی ٹیم کے 29 سالہ کپتان کوہلی پروگرام کے دوران 5

فٹ 11 انچ کی 20 سالہ بھارتی ٹینس اسٹار کرمن کور تھانڈی کے برابر اپنا قدکرنے کیلئے اسٹیج پر رکھی لکڑی کی چوکی پر چڑھ گئے اور فوٹو سیشن کروایا۔اس موقع پر اسٹیج پر کوہلی اور کرمن کے علاوہ دیگر اسپورٹس اسٹارز ستنام سنگھ ، عادل بیدی ، شیوانی کٹاریا ، سچکا کمار انگلے ، پنکی رانی اور منوج کمار بھی موجود تھے۔کوہلی اپنی اس حرکت پر فوٹو سیشن کے دوران خود بھی مسکرا تے ہوئے نظر آئے ،جبکہ وہاں موجود دیگر لوگ بھی بھارتی ٹیم کے کپتان کی اس حرکت پر اپنی ہنسی قابو میں نہ کرسکے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…