اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ہانگ کانگ کرکٹ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب :کرپشن الزامات پر 3 کر کٹرز معطل

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)ہانگ کانگ کرکٹ میں کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب ہوگیا۔حال ہی میں کوالالمپور میں ایشیا کپ کوالیفائرز میں کامیابی کی بدولت ہانگ کانگ کو مین راونڈ میں پاکستان اور بھارت جیسی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، مگر ٹیم کرپشن کے دلدل میں پھنس گئی ہے۔آئی سی سی کی جانب سے تین کھلاڑیوں عرفان احمد، ندیم احمد اور حسیب امجد کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔ عرفان پر سب سے زیادہ 9شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جس میں

فکسنگ کی ترغیب دینا، اپنا اثررسوخ استعمال کرنا، رشوت لینا، تحقیقات میں مدد نہ دینا، حقائق کو چھپانا وغیرہ شامل ہے۔اسی طرح ندیم احمد اور حسیب امجد کو کوڈ آف کنڈکٹ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا،ان پر فکسنگ کی کوشش، رشوت لینے اور معاملات کو چھپانے کا الزام ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ تینوں کو الزامات پر جواب دینے کیلئے 14دن کا وقت دیا گیا جس کا آغاز 8اکتوبر سے ہوچکا ہے۔آئی سی سی نے  مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…