پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

ملک کا نام روشن کرنے والے محمد انعام بٹ کی وطن واپسی ،کوئی حکومتی عہدیدار استقبال کیلئے نہ پہنچا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) بیچ ریسلنگ ورلڈ چیمپئن محمد انعام بٹ وطن واپس پہنچ گئے تاہم ایئر پورٹ پر قومی ہیرو کے استقبال کیلئے کوئی حکومتی عہدیدار یا کھیلوں کی بڑی شخصیت موجود نہیں تھی، قومی ہیرو کا استقبال ان کے قریبی دوستوں نے کیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عالمی چیمپئن محمد انعام کا کہنا تھا کہ اپنی اس بڑی کامیابی پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے، عالمی ایونٹ میں دنیا کے 5کھلاڑی بھی اپنے ٹائٹل کے دفاع کیلئے آئے تھے تاہم قوم کی دعاؤں اور سخت محنت کی وجہ سے اپنے عالمی ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہا۔پہلی بار عالمی ایونٹ میں شرکت کیلئے گیا تو ہمیں ایسے سمجھا گیا کہ جیسے کوئی بہت بڑے دہشت گرد آ گئے ہیں لیکن جب ہم نے ان کے ساتھ وقت گزارا نماز بھی پڑھی تو ان کی پاکستان کے بارے میں رائے بالکل تبدیل ہوگئی، وہ غیر ملکی جو ہمیں عجیب سی نظروں سے دیکھ رہے تھے وہی پاکستان کے گن گا رہے تھے اور میرے ساتھ سیلفیاں بنوا رہے تھے۔محمد انعام نے کہا کہ وہ اپنی جیت کا سہرا اپنے والد کو دیتے ہیں، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا شکریہ جنہوں نے اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی ہمیں باہر بجھوایا۔ حکومت بھرپوراندازمیں سپورٹ کرے تو مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید ٹائٹل پاکستان کو جتوا کر ملک کا نام روشن کر سکتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…