پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ایک روزہ میچ کی نئی رینکنگ جاری کردی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے بعد آئی سی سی نے ایک روزہ میچ کی نئی رینکنگ جاری کردی، بیٹسمینوں میں ویرات کوہلی جبکہ بولرز میں جسپریت بومرہ بدستور ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ون ڈے کی نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق انگلینڈ ٹاپ پوزیشن پر برقرار

جبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقا چوتھے، پاکستان کی پانچویں، آسٹریلیا چھٹے ، بنگلادیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان 10 واں نمبر پر ہے۔ون ڈے بیٹنگ کی رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی بدستور سرفہرست ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ تیسرے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چوتھے، بھارت کے شیکھر دھون پانچویں، پاکستان کے بابر اعظم چھٹے، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر ساتویں، کین ولیمسن آٹھویں، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک نویں اور انگلینڈ کے جونی بئیرسٹو دسویں نمبر پر ہیں۔بولنگ رینکنگ میں بھارت کے جسپرت بومرا پہلے، افغانستان کے راشد خان دوسرے، بھارت کے کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ چوتھے، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ پانچویں، جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا چھٹے، عمران طاہر ساتویں، انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے ترقی کے بعد آٹھویں جبکہ پاکستان کے حسن علی کی ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں اور افغانستان کے مجیب الرحمان دسویں نمبر پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…