پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

حارث سہیل آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جملے بازیوں کا نشانہ بن گئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018 |

دبئی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کھلاڑی دنیا بھر میں حریف ٹیم پر جملے کسنے اور نازیبا الفاظ ادا کرنے کیلئے شہرت رکھتے ہیں جس کا نشانہ اس بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین حارث سہیل بنے۔دبئی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کیخلاف110 رنز کی اننگز کھیلنے والے حارث سہیل نے بتایا کہ میں شریف آدمی ہوں اور میں نے جملے بازی کو نظر انداز کرکے تمام توجہ اپنی بیٹنگ پر دی۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ حارث سہیل نے دبئی کی

سخت گرمی میں اپنی پہلی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی جانب سے39 میچز کھیلنے کے بعد کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے۔حارث سہیل نے پہلی ٹیسٹ سنچری اپنے چھٹے ٹیسٹ میں بنائی۔ انہوں نے کہاکہ اننگز کے دوران آسٹریلوی کرکٹرز مجھے مشتعل کرنے کیلئے جملے بازی کرتے رہے تاہم میں نے سنی ان سنی کردی ٗایک کان سے سنتا دوسرے کان سے نکالتا رہا تمام توجہ بیٹنگ پر مرکوز رکھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…