جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

پاکستان ہاکی ٹیم میں تبدیلی آئے گی، چیف سلیکٹر پی ایچ ایف

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم میں تبدیلی آئے گی، ہمار اصل ہدف عالمی کپ اور اولمپک ہے۔میڈیاسے بات کرتے ہوئے پی ایچ ایف کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چیف سلیکٹر بنائے جانے والے اپنے دور کے عظیم کھلاڑی اور سابق قومی کپتان اولمپئین اصلاح الدین صدیقی نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

اور میری کوشش ہوگی کہ اس اعتماد پر پورا اتروں، اس سے قبل بھی میں نے اپنی ہر ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھ کر انجام دینے کی کوشش کی ہے۔اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ 18اکتوبر سے اومان کے دارالحکومت مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں شیڈول ایشین چیمپئینز ٹرافی کے لیے دستیاب بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں لاہورمیں قومی تربیتی کیمپ کے پہلے مرحلے کے بعد منگل سے کراچی میں شیڈول دوسرے فیز میں ممکنہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچا جائیگا، اگر ضرروت محسوس کی گئی تو مزید کھلاڑیوں کو اہلیت کے اظہار کے لیے کیمپ میں طلب کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ وہ ایونٹ کے لیے ممکنہ طور پر 11اکتوبر کو ہونے والے ٹرائلز کے بعد قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان اولمپئین قاسم خان، اولمپئین مصدق حسین اور اولمپئین ایاز محمود کے ہمراہ 18رکنی حتمی اسکواڈ کا انتخاب کسی بھی دبا سے بالاتر ہوکر میرٹ کی بنیاد پر کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں اصلاح الدین صدیقی نے کہا کہ اب ہمیں حالیہ ناکامیوں کو بھلا کر آگے کی جانب دیکھنا ہے، کیمپ کمانڈنٹ اور ہیڈ کوچ اولمپئین حسن سردار کی زیر نگرانی کیمپ میں کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کو ہاکی میں فتوحات پانے کے لیے سخت محنت اور وقت درکار ہے، اس ضمن میں پی ایچ ایف نے طویل المدتی منصوبہ تیار کیا ہے جس پر عمل پیرا ہوکر مقاصد کا حصوصل ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے شہر بوبھینیشور میں 28نومبر سے شیڈول عالمی کپ اہمیت کا حامل ہے، عالمی ایونٹ میں بہتر نتائج پانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جب کہ روایتی حریف بھارت کے خلاف ٹاکرے میں فتح پاکر قوم کی امیدوں پر پور اتریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…