لاہور قلندرز نے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

7  اکتوبر‬‮  2018

ابوظہبی(اسپورٹس ڈیسک)ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا ٹائٹل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے جیت لیا۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیم ملٹی پلائی ٹائٹنز کو 15رنز سے شکست دی۔ ملٹی پلائی ٹائٹنز150رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز

میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بناسکی ،لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 24رنز دیکر 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ابوظہبی کر کٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 149رنز بنائے۔ کپتان سہیل اختر 56رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فیضان نے 32اور فل سالٹ نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ملٹی پلائی ٹائٹنز کی جانب سے البے مورکل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 133رنز بناسکی۔ تیسری وکٹ پر ڈی برونی اور مونسامی نے 60رنز کی شراکت قائم کی جبکہ مونسامی 27رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ڈی برونی اور ہینو کوہن نے 37، 37رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ اوور میں چھ وکٹ پر 133رنز بناسکی اور یوں لاہور قلندرز نے میچ 15رنز سے جیت کر پہلے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 24رنز دیکر 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…