اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قومی جونئیر و یوتھ اتھلیٹکس چمپئن شپ13اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی یوتھ وجونئیر اتھلیٹکس چمپئن شپ 13 اکتوبر سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں میں شروع ہوگی۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے بتایاکہ چمپئن شپ میں

ملک بھر سے چودہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی پاکستان ریلوے . ایچ ای سی۔ پنجاب ۔سندھ۔ خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر۔ فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں،چمپئن شپ میں ملک بھر سے تین سو سے زائد لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گی اور چمپئن شپ میں ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لونگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ،ڈسکس تھرو، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سر میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹی دوڑ کے مقابلے ہونگے، چمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ظفر اور قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اصغر علی گل سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…