بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خواتین ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوکس بازار(سپورٹس ڈیسک) پاکستان ویمنز ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش خواتین کو7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 82 رنزکاہدف تین وکٹیں کھوکرپوراکرلیا اورچار میچوں کی سیریز میں دو صفرکی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان بنگلہ دیش کی کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میزبان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 81 رنز ہی بنا سکی۔ ان کی صرف تین پلیئرز ڈبل فیگرمیں داخل ہوئیں۔ نگارسلطانہ 19، شمیمہ سلطانہ

10 اور رومانہ احمد نے 12 رنزبنائے۔ پاکستان کی نوشراساندھو اورنداڈار نے دو ، دو وکٹیں لیں۔پاکستانی خواتین نے 18 اوورز میں تین وکٹیں کھوکر 85 رنزبنائے اور 7وکٹوں سے کامیاب ہوئی۔ ٹاپ اسکورر ناہیدا خان کو 33رنزبنانے پرمیچ کی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔کپتان جویریہ خان نے ناقابل شکست 31 رنزبنائے۔ پاکستان نے چارمیچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔یاد رہے کہ پہلا میچ بارش کی نذرہوگیاتھا جبکہ سیریز کاچوتھا اورآخری ٹی ٹوئنٹی ہفتے کوکھیلاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…