پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کیلئے انتہائی بری خبر آگئی،اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے فٹ نہ ہونے کے باعث باہر ہوگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن) پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان آسٹریلیا کے خلاف اتوار سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان ابھی تک ایشیاء4 کپ میں گروئن انجری کا شکار ہونے کے بعد مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں تاہم پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کو امید ہے کہ وہ ابوظہبی ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوجائینگے۔شاداب خان کی جگہ آف سپنر بلال آصف ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے سفر کا آغاز کریں گے

جب کہ محمد حفیظ کی بھی ٹیسٹ میں واپسی تقریبا یقینی ہے جنہیں زمبابوے خلاف ون ڈے سیریز اور ایشیاء4 کپ میں نہیں کھلایا گیا تھا ،وہ 2سال کے وقفے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں گے اور ٹیم مینجمنٹ ان کے رنز کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے ٹاپ6بلے بازوں میں موجود3بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کا بھی شکار کرنا چاہتی ہے۔شاداب خان کی غیر موجودگی قومی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا ہے کیوں کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر دورہ انگلینڈ کے بعد متحدہ عرب امارات میں مخالف ٹیموں کے خلاف یاسر شاہ اور شاداب خان کو ایک ساتھ کھلانے کی پلاننگ کررہے تھے۔دورہ انگلینڈ کے دوران شاداب خان نے تین ٹیسٹ میچز میں تین نصف سنچریاں سکور کی تھیں جب کہ باؤلنگ میں کنٹرول کا بھی مظاہرہ کیا تھا حالانکہ اپریل 2017 ء4 میں برج ٹاؤن میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر انہوں نے صرف ایک وکٹ لی تھی۔آسٹریلیا نے جب 4سال پہلے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا تب سپن باؤلنگنے ان کی 0۔2 سے شکست میں اہم کردار ادا کیا تھا اور یاسر شاہ ، ذوالفقار بابر اور حفیظ نے اس سیریز میں 40 میں سے 30آسٹریلوی بلے بازوں کو پوویلین بھیجا تھا۔قومی ٹیم مینجمنٹ پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد عباس کے ساتھ لیفٹ آرم پیسر میر حمزہ کو ٹیسٹ ڈیبیو کروانے پر غور کررہی ہے ،ان کے علاوہ وہاب ریاض بھی پلیئنگ الیو ن میں شرکت کے خواہاں ہیں تاہم پاکستان اے کیلئے انکی ناقص پرفار منس ان کے حتمی الیون میں شامل ہونے کی راہ میں حائل ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…