جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

رونالڈو پرتگال کے فٹبال اسکواڈ سے باہر ہوگئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

زیورخ(سپورٹس ڈیسک)ریپ کے الزامات کا سامنا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو پرتگال کے آئندہ میچوں کیلئے ٹیم اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل 34 سالہ سابق امریکی ماڈل کیتھرین مایورگا نے کرسٹیانو رونالڈو پر ریپ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2009 میں لاس ویگاس میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نے ان کا ریپ کیا تھا۔

تاہم کرسٹیانو رونالڈو نے سابق ماڈل اور امریکی شہری کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا تھا۔رونالڈو کو آرام دینے کی غرض سے 11 اکتوبر کو پولینڈ میں ہونے والی یوئیفا نیشنز لیگ کے دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ٗاس کے علاوہ انہیں 15 اکتوبر کو گلاسگو میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ کے لیے بھی منتخب نہیں کیا گیا۔امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پرتگال کے کوچ فرنینڈو سانتوز کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو اگلے ماہ بین الاقوامی کھیلوں کے لیے بھی نہیں بلایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ، رونالڈو، پرتگال کی سوکر فیڈریشن کے صدر اور ان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے اگلے 2 اسکواڈ سلیکشن تک رونالڈو ہمارے لیے آپشن نہیں ہوں گے۔سانتوز نے اس ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور اس حوالے سے رونالڈو کے خیالات کے حوالے سے سوال پر بھی رائے دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ معلومات نجی اور ذاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ رونالڈو دوبارہ پرتگال کیلئے کھیلیں گے۔واضح رہے کہ رونالڈو نے اس سے قبل ورلڈ کپ کے بعد ہونے والے پرتگال کے میچز میں بھی شرکت نہیں کی تھی ٗسانتوز نے اس کی وجہ رونالڈو کے اطالوی کلب یوونٹس میں منتقلی بتائی تھی۔کرسٹیانو رونالڈو جو اپنے کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں، پرتگال کے قومی ہیرو اور سب سے زیادہ مقبول شخصیت تصور کیے جاتے ہیں۔وہ پرتگال کے سب سے زیادہ تجربہ رکھنے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے 154 انٹرنیشنل میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کی جن میں 85 گولز کیے جس کے ساتھ وہ ملک کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…