جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

زمبابوے کیخلاف حفیظ نے آخری ون ڈے کھیلنے سے خود انکار کیا تھا، انضمام الحق کا انکشاف،نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

دبئی (آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہے کہبحیثیت چیف سلیکٹر کسی بھی کرکٹر کو یہ نہیں کہہ سکتا کہ تمہارا کریئر ختم ہو گیا،یہ فیصلہ خود کرکٹر کو کرنا ہے،ورلڈ کپ کے لئے20کھلاڑیوں کے پول میں حفیظ شامل ہیں،زمبابوے کیخلاف آخری ون ڈے میں حفیظ نے خودکھیلنے سے انکار کیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں چیف سلیکٹر انضمام الحق سے جب میں نے پوچھا کہ کیا محمد حفیظ کا کریئر ختم ہو گیا ہے تو

انھوں نے اس کا جواب نفی میں دیا تھا۔ہم نے ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر 20کھلاڑیوں کا جو پول تشکیل دیا ہے اس میں محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔ بحیثیت چیف سلیکٹر میں کسی بھی کرکٹر کو یہ نہیں کہہ سکتا ہوں کہ تمہارا کریئر ختم ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ خود کرکٹر کو کرنا ہے۔ محمد حفیظ سینئیر کرکٹر ہیں انھیں خود پتہ ہے کہ انھیں کس وقت جانا ہے لیکن ہم اب بھی سلیکشن کے لیے ان کے نام پر غور کرتے ہیں اور ہمیں جب بھی ضرورت پڑے گی انھیں موقع دیں گے۔ انضمام الحق دورہ زمبابوے میں صرف ایک میچ میں حفیظ کو کھلانے پر کہا کہ اس کا سبب اس دورے میں فخر زمان اور امام الحق کی شاندار کارکردگی اور خود محمد حفیظ کا انکار تھا،زمبابوے کے دورے سے قبل محمد حفیظ نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ ساری زندگی اوپنر کھیلتے آئے ہیں لہذا وہ اس دورے میں اوپنر کی حیثیت سے کھیلنا چاہتے ہیں جس پر میں نے کوچ مکی آرتھر سے کہا کہ آپ محمد حفیظ کو اوپنر کھلائیں اور وہ بھی فرسٹ چوائس کے طور پر۔ محمد حفیظ کو اس دورے میں دو ٹی ٹوئنٹی میچوں میں موقع دیا گیا لیکن بد قسمتی سے ان سے رنز نہیں ہوئے۔ دوسری جانب فخر زمان اور امام الحق نے ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سیریز جیتنے کے بعد ہم نے سوچا کہ محمد حفیظ کو آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں موقع دینا چاہیے لیکن حفیظ نے خود ہی پانچواں ون ڈے کھیلنے سے انکار کردیا تھا یہ بات سب کو پتہ ہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…