ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل فرنچائزز بینک گارنٹی جمع کرانے سے گریزاں

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کی بیشتر فرنچائزز نے نئی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود بینک گارنٹی جمع نہ کرائی جبکہ اب تک صرف2ہی ٹیموں نے ایسا کیا ہے۔بیشتر پی ایس ایل فرنچائززکی جانب سے2ماہ گزرنے کے باوجود بینک گارنٹی جمع نہ کرانے پر گزشتہ دنوں پی سی بی نے مزید14دن کا وقت دیا تھا جوچند روز قبل ختم ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ صرف 2 ہی فرنچائزز نے بینک گارنٹی

جمع کرائی ہے ان میں سے بھی ایک نے ابتدائی مقررہ تاریخ میں ہی ایسا کر لیا تھا، چند روز قبل جب میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ دیگر نے بینک گارنٹی نہیں دی تو مذکورہ ٹیم نے بھی اسے واپس مانگ لیا تھا، بورڈ نے دیگر فرنچائزز کو مزید وقت دیا مگر بیشتر نے اسے سنجیدگی سے نہ لیا،چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کے سبب پی ایس ایل کے معاملات ابھی اتنے اچھے انداز میں نہیں چل رہے ہیں، نئے سربراہ کی دیگر ترجیحات اور وہ انہی میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ فرنچائزز کو ہر ایونٹ سے 6ماہ قبل سالانہ فیس کے مساوی رقم بطور بینک گارنٹی بورڈ کے پاس جمع کرانا ہوتی ہے، رواں ماہ کے آخر میں انھیں انوائس جاری ہوگی جس کے بعد15نومبر تک فیس ادا کرنے کا وقت دیا جائے گا،مقررہ وقت میں جس نے ادائیگی نہ کی تو اس کی بینک گارنٹی کیش کرا لی جائے گی، سیزن 2میں ایک ٹیم کے ساتھ ایسا ہو بھی چکا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ ماہ میٹنگ میں فرنچائزز نے بورڈ سے حسابات مانگے تھے اور تاخیر کی وجہ اسی کو قرار دیا تھا،بعض کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے باوجود ان کی کمپنی کو ہر سال صوبائی حکومت کو خطیر رقم بطور ٹیکس دینا پڑتی ہے،واضح رہے کہ ہر فرنچائز کو16فیصد سیلز ٹیکس اور10فیصد ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے۔اس بار پی سی بی نے کہا کہ ٹیکس کی جو رقم بنتی ہے اس کا چیک دے دیں، ٹیکس معاف کرانے کی کوشش کی جائے گی، کامیابی پر چیک واپس کر دیں گے۔دریں اثنا رابطے پر بورڈ کے ترجمان نے کہا کہ اب تک 2 سے3 فرنچائزز نے بینک گارنٹی جمع کرا دی ہے، دیگر بھی جلد ایسا کر لیں گے، یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، انھوں نے اس سوال کا کوئی جواب نہ دیا کہ بار بار کی ڈیڈ لائنز کے باوجود کیوں بورڈ کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…