جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال دیے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل آئی سی سی اینٹی کرپشن حکام نے سری لنکا میں ڈیرے ڈال دیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ چیف الیکس مارشل سمیت چند حکام سری لنکا میں موجود ہیں، جہاں پر انھوں نے صدر، وزیراعظم اور وزیر کھیل کو ملک میں کرپشن کے حوالے سے جاری تحقیقات پر بریفنگ دی۔اس بارے میں الیکس مارشل نے کہاکہ آئی سی سی تفتیشی اہلکار اس وقت سری لنکا میں ہی موجود ہیں مگر فی الحال تحقیقات کے بارے میں کچھ بھی کہنا مناسب نہیں ہے، انھوں نے کہا کہ میں یہ

تصدیق کرسکتا ہوں کہ ہم نے سری لنکن حکومت کی درخواست پر صدر، وزیراعظم اور وزیر کھیل کو اس حوالے سے بریفنگ دی ہے۔مارشل نے واضح کیا کہ وہ سری لنکا اور انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل کرپشن کے خطرے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اگرچہ سری لنکا کرکٹ اس وقت کرپشن تحقیقات کی زد میں موجود تاہم انگلش ٹیم کے ٹور پرکوئی شبہ نہیں ہے، میں آنے والے دنوں میں دونوں ٹیموں سے ملاقات کرکے اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ وہ کرپٹ عناصر کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…