جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد خان آفریدی کی تیز ترین سنچری کے 22 سال مکمل : سوشل میڈیا پر مبارکباد کے پیغامات

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آ ج کے دن سال 1996 میں اپنے کریئر کی سب سے تیز ترین سنچری بنائی تھی جس کے 22 سال مکمل ہونے پر انہیں سوشل میڈیا پر مبارک باد کے پیغامات دیئے گئے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی کے ایک صارف نے اْن کی 1996 میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ کی

ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ آج کے دن 1996 میں شاہد آفریدی نے 37 بالز پر تیز ترین سنچری اْس وقت کی ورلڈ چیمپئنزٹیم سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائی جو کہ اب تک کی تیسری تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل سنچری ہے جبکہ یہ پہلی تیز ترین سنچری ہے جوکسی ایشین بیٹسمین کی جانب سے بنائی گئی۔ ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نےBoomBoom #Memories#لکھا۔عثمان ستتی نامی صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ نیروبی میں شاندار دن کو22 سال گزر گئے! آج بھی وہ اننگ یاد ہے اور وہ لمحہ جس نے میری زندگی بدل دی۔ اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اْن تمام سالوں میں آپ کی محبت اور حمایت کا بے حد شکریہ ۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا مجھ پر اعتماد کرنے کے لیے شکریہ اسی حوالے سے آئی سی سی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ٹوئٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ’ 40 بالز، 6 چوکھے، 11 چھکے، 102 رنز! آج کے دن 1996 میں بوم بوم آفریدی نیسری لنکا کے خلاف 37 بالز پر 100 رنز بنائے ،یہ اس وقت ون ڈے انٹر نیشنل کی تیز ترین سنچری تھی۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 4 اکتوبر 1996میں سری لنکا کیخلاف 37 بالزپرتیزترین سنچری کا ریکارڈ بنا کردنیا بھر میں مشہور ہوگئے تھے، ان کا یہ ریکارڈ پہلے یکم جنوری 2014کو نیوزی لینڈ کے ’کورے اینڈرسن‘ اور پھرفروری 2015میں جنوبی افریقا کے’ اے بی ڈی ویلیئرز نے توڑا تاہم ایشیا سیاب تک کوئی کھلاڑی اْن کا یہ ریکارڈ نہیں توڑ سکا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…