اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ڈویلیئرز کے بعد اسٹیو اسمتھ، راشد خان بھی پی ایس ایل کا حصہ بن گئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے بعد آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے راشد خان بھی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فور ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔پی ایس ایل فور کے ڈرافٹ کے لیے جنوبی افریقہ کے عظیم بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز

، آسٹریلیا کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور افغانستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار اسپنر راشد خان فرنچائزز کی نگاہوں کا مرکز ہوں گے۔پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن میکولم، اے بی ڈویلیئرز، کرس لین، کولن منرو، لیوک رونچی، ڈیوائن براو، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، عمران طاہر، کولن انگرام، مچل میکلنگن، تھسارا پریرا اور راشد خان شامل ہیں۔ گزشتہ ایونٹ میں براوو کو پشاور زلمی نے ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن وہ اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ نہیں بن پائے تھے۔ملتان سلطان کے کھلاڑی کیئرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستانی لیگ کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔پولارڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک انتہائی مسابقتی ٹورنامنٹ ہے، اور جب بھی دستیابی اجازت دیتی ہے تو میں پی ایس ایل کھیلنے پر غور کرتا ہوں۔ان ہی کی بین الاقوامی ٹیم کے کھلاڑی اور اسٹار اسپنر سنیل نارائین نے بھی کئی نامور کھلاڑیوں کے لیگ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے گزشتہ تمام ایونٹس سے بھرپور لطف اندوز ہوا۔لاہور قلندرز کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے سنیل نارائین نے کہا کہ آئندہ سال پی ایس ایل گزشتہ ایونٹس سے زیادہ بڑا ہوگا کیونکہ اس مرتبہ اس میں نئے اسٹارز شامل ہورے ہیں۔گزشتہ برس اپنی انجری کی وجہ سے ایونٹ میں حصہ نہ لینے والے لاہور قلندرز کے کرس لین نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

پی ایس ایل 2018 میں اسلام آباد یونائیڈ کو فتح سے ہمکنار کروانے والے نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹسمین لیوک رونکی کو اس مرتبہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے پلاٹینیم گیٹیگری میں شامل کر لیا گیا ہے۔لیوک رونکی نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11میچز میں 435رنز اسکور کیے تھے۔لیوک رونکی نے کہا کہ میں نے گزشتہ برس پی ایس ایل میں بہترین رنز اسکور کیے تھے۔

اور آئندہ برس ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس کراچی والوں کی مہمان نوازی سے ہم بہت لطف اندوز ہوئے اور وہاں فائنل جیتنے کی بھی یادیں وابستہ ہیں۔افغانستان کے راشد خان بھی پی ایس ایل کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں، گزشتہ برس انہیں قومی ٹیم کے میچز کی وجہ سے واپس بلا لیا گیا تھا۔گزشتہ برس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے

سری لنکن آل رانڈر تھیسارا پریرا کو پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔حال ہی میں انگلینڈ میں شاندار ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے واپس آنے والے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام کو پی ایس ایل میں اس مرتبہ پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔کولن انگرام کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے مجھے پاکستانیوں سے روابط بڑھانے کا موقع ملا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار بہت اعلی ہے، تاہم اس دوران یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ میں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی اور اس میچ کا حصہ بنا جو پاکستانیوں

کے لیے اہم تھا۔آئندہ چند ہفتوں کے دوران پی ایس ایل میں ٹیموں کے پاس کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے، انہیں دوسری ٹیموں کے ساتھ ٹریڈ کرنے اور انہیں واپس ڈرافٹ میں ڈالنے کا اختیار ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ اعلیٰ غیر ملکی کھلاڑیوں کا بہترین مرکب ہے، اور آئندہ چند روز کے اندر پی ایس ایل کی جانب سے نئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا جائے گا جو ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔خیال ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کا آغاز آئندہ برس 14فروری سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…