لاہور(سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان پہنچا دی گئی اور (آج) جمعرات کو واہگہ بارڈر پر اس کی رونمائی بھی کی جائے گی۔ کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور 27 اگست سے دبئی سے شروع ہوا اور ٹرافی5 براعظموں کے 21 ممالک کے 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ورلڈ کپ ٹرافی ملک کے تین شہروں لاہور، کراچی اور اسلام میں فوٹو سیشن کے لیے عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ورلڈکپ ٹرافی لاہور میں دو روز کے لیے نمائش کے لیے رکھی جائے گی اور جمعرات کو
واہگہ بارڈر پر بھی اسے فوٹو سیشن کے لیے پیش کیا جائے گا۔ٹرافی 5 اور 6 اکتوبر کو اسلام آباد اور اس کے بعد 7 اور 8 اکتوبر کو کراچی میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی ٗیہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی ان ممالک میں بھی بھیجی جائے گی جو ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے رہے اور 100 روزہ ٹور میں ٹرافی انگلینڈ اینڈ ویلز کے شہروں میں جائے گی۔یاد رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔