اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سرفراز بہترین کپتان ہیں، انہیں ورلڈکپ کیلئے کپتان رہنا چاہیے، شاہد آفریدی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز بہترین کپتان ہیں، انہیں ورلڈکپ کیلئے کپتان رہنا چاہیے، ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پرحیران ہوں،کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی انڈراسٹینڈنگ سمجھ نہیں آرہی، ایشیا کپ سے متعلق توقعات بہت زیادہ تھیں، فواد عالم کی کارکردگی بہترین جارہی ہے۔ فواد عالم کو اگر قومی ٹیم

میں نہیں تو اے ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے گرین کریسینٹ فاونڈیشن کیساتھ مل کراسکول کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے امیدیں بہت تھیں لیکن ٹیم کی پرفارمنس حیرانی ہوئی جب کہ ٹیسٹ ٹیم کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی کے فیصلوں پربھی حیران ہوں۔سابق آل رانڈرشاہد آفریدی نے کہا کہ پاک بھارت سیریزکا معاہدہ پورا ہونا چاہیے، کرکٹ اب کمرشل بن چکی ہے، ہرملک چاہتا ہے وہاں لیگ ہو ۔ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے اس کو ٹیم میں نہ لینا سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے متعلق توقعات بہت زیادہ تھیں،کوچ اور سلیکشن کمیٹی کی انڈراسٹینڈنگ سمجھ نہیں آرہی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ سرفراز بہترین کپتان ہیں، انہیں ورلڈکپ کے لیے بھی کپتان رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تعلیم ہے۔ شاہد خان فاونڈیشن اورگرین کریسینٹ فاونڈیشن مل کر 2020 تک ملک بھرمیں اسکولز کاجال بچھائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں 4اسکولوں کا آغاز کردیا گیا ہے، بلوچستان میں اسکولوں کی تعمیر ہمارا بنیادی ہدف ہے جبکہ اسکولز کے ساتھ کھیل کے میدان بھی بنائے جائیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ فواد عالم کی کارکردگی بہترین جارہی ہے۔ فواد عالم کو اگر قومی ٹیم میں نہیں لیا تو اے ٹیم میں انہیں شامل کیا جانا چاہیے تھا۔شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ حکام کو ایک اعلان کے ذریعے کھلاڑیوں کے شبہات کو دور کر دینا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…