پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

ناتجربہ کار بیٹنگ لائن ،محمد حفیظ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے طلب

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے آل راؤنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی میں محمد حفیظ کی شاندار پرفارمنس اوربیٹنگ فلاپ ہونے کی خدشات دیکھتے ہوئے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 2ٹیسٹ میچوں کیلئے ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔

تجربہ کار آل رانڈر محمد حفیظ پہلی دستیاب فلائٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔محمد حفیظ نے چند روز قبل ہی قائدِ اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔خیال رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی اور پھر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کی پرفارمنس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار آل رانڈر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد حفیظ اب تک 50 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 39.22 کی اوسط سے 3452 رنز بنائے ہوئے ہیں۔محمد حفیظ ایک مرتبہ ڈبل سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 224 ہے جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھلنا کے مقام پر اپریل 2015 میں اسکور کیا تھا۔محمد حفیظ بالنگ کے شعبے میں بھی اپنے صلاحیتوں کا جوہر دکھا کر اب تک 52 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا، اس کے بعد قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان اورآؤٹ ہوتے رہے، آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے، اس کے بعد انہیں روال سال دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے۔ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، تاہم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہترکھیلنے کی صلاحیت اوراسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے ان کو 18ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…