اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کر کٹ کے بعد ہاکی ایشین چیمپئن ٹرافی میں بھی پاک، بھارت مقابلہ توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشین ہاکی فیڈریشن نے پاک، بھارت مقابلوں کو سب سے بڑا شائقین میلہ قرار دیدیا۔اے ایچ ایف کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد کئے گئے ایشیا کپ کے پاک بھارت مقابلے میں ایف آئی ایچ کے کسی بھی ایونٹ سے زیادہ تماشائی موجود تھے۔ اس مقابلے میں پرستاروں کا ریو اولمپکس ہاکی مقابلوں سے بھی زیادہ جوش و خروش تھا۔یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آخری بار انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ایشین گیمز کے دوران

آمنے سامنے ہوئی ہوئی تھیں، اس میچ میں بلیو شرٹس نے گرین شرٹس کو 2-1 سے زیر کر کے کانسی کے تمغے سے بھی محروم کر دیا تھا۔ روایتی حریف اب ایک بار پھر 18اکتوبر سے اومان میں ہونے والی ایشین چیمپئن ٹرافی کے دوران آمنے سامنے ہوں گے، یہ مقابلہ 20 اکتوبر کو شیڈول ہے۔مزید معلوم ہوا ہے کہ ایشین چیمپئن ٹرافی کیلئے سلطان قابوس سپورٹس کمپلیکس میں نشستوں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے، اب شائقین پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…