بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ شکست کی بڑی وجہ بنی : سرفراز احمد

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ شکست کی بڑی وجہ بنی، کوچ سے کوئی اختلاف نہیں،ہم سب مل جل کر ٹیم کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ایشیا کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی تھی۔اپنے ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمدکا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ناقص فیلڈنگ شکست کی بڑی وجہ بنی۔ سرفراز احمد نے ایشیا کپ میں شکست کی وجوہات کو بیان کردیا، ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے فیلڈنگ میں غلطیاں کیں جس کی

وجہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان انہیں پرفارم کرنا چاہیئے تھا لیکن وہ ایسا نہیں کرسکے آئندہ وہ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔قومی کرکٹ کے کپتان سرفراز احمد نے کوچ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہم سب مل جل کر ٹیم کیلئے کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کیلئے بہترین ٹیم منتخب کی گئی تھی لیکن تاہم ہم سے جوغلطیاں ہوئیں وہ شکست کی وجہ بنیں، ان غلطیوں کو اب نہیں دہرائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…