تھائی لینڈ نے ملائشیا کو شکست دیکرورلڈ چیمپئن شپ کا پریمئر مینز ٹیم ایونٹ ٹائٹل حاصل کرلیا

1  اکتوبر‬‮  2018

بنکاک(سپورٹس ڈیسک)تھائی لینڈ نے ملائشیا کو شکست دیکرورلڈ چیمپئن شپ کا پریمئر مینز ٹیم ایونٹ ٹائٹل حاصل کرلیا جبکہ ویمن ٹیم پریمئر کے فائنل میں تھائی لینڈ نے ویتنام کو ہرایا۔ فلپائن اور کوریا نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیمپئن شپ کے مینز ٹیم ڈویژن ون میں بھارت کی ٹیم چیمپئن قرار پائی جبکہ فرانس کی ٹیم نے دوسری ، سوئٹزر لینڈ اور سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فائنل تقریب کے مہمان خصوصی تھائی لینڈ کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل سوپا چائی تھے۔ ان کے ہمراہ انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن کے صدر چارک اریراچاکرن ، انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا کے سیکرٹری جنرل داتو عبدالحلیم کادر، آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری بونچائی لورپیپٹ اور دیگربھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے ملک میں آکر ہمیں عزت بخشی۔ انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا کے سیکرٹری جنرل داتو عبدالحلیم کادر اورآرگنائزنگ سیکرٹری بونچائی لوپیپٹ نے بھی تمام ٹیموں کی چیمپئن شپ میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔کورت سٹی کے ٹرمینل 21 میں کھیلی جانیوالی چیمپئن شپ کا پریمئر مینز ٹیم ایونٹ یکطرفہ رہا، جس میں میزبان تھائی کھلاڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے میچ کے پہلے سیٹ میں 21-12 اور 21-17 سے جبکہ دوسرے مقابلے میں 21-12 اور 21-16 سے فتح حاصل کرتے ہوئے 2-0 سے پریمیئر کا ٹائٹل حاصل کیا۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے اعزاز میں اتوار کی شب شاندار عشائیہ دیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔ ایونٹ میں شریک پاکستانی دستہ منگل کی شب وطن پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…