بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

لیوین نے پاکستان کیخلاف چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ٗکریڈٹ یونس خان کو دیدیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیوین نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اپنی بہترین بولنگ کا کریڈٹ یونس خان کو دیدیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز 87 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرنے والے نیتھن لیوین نے ایشیا میں اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ سابق کپتان یونس خان کو دے دیا ہے ۔نیتھن لیوین نے کہا کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف

نے انہیں اسپن بولنگ کے گر سکھا دیئے ۔انہوں نے کہا کہ 4 برس قبل سیریز میں یونس خان نے ایک عجیب تعریف کی جس میں انہوں نے بیٹنگ کے دوران کہا کہ میں آپ کو اس لیے سوئپ شاٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ میرا ڈیفنس بہت کمزور ہے اور ڈیفنس کمزور ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بہترین بال پر بھی سوئپ کر رہا ہوں۔لیوین نے کہا کہ میرے لیئے یہ ایک عجیب تعریف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں ایشیا میں بہتر بولنگ کرنے کے لیئے بڑی محنت کی ہے اب میں پہلے سے بہت پر اعتماد ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…