اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ارجنٹائن میں کھیلی جانیوالی تیسری یوتھ اولمپک گیمز میں شرکت کیلئے پاکستان کا سات رکنی دستہ2اکتوبر کو بیونس آئرس روانہ ہو گا۔ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستانی اتھلیٹکس تین کھیلوں ویٹ لفٹنگ، شوٹنگ اور ریسلنگ کے ایونٹس میں ایکشن میں دکھائی دینگے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری امجد امین بٹ پاکستانی
دستے کے چیف ڈی مشن ہونگے جبکہ دستے میں ویٹ لفٹنگ میں فرحان امجد 85 کلو گرام کلاس کے ویٹ لفٹنگ مقابلے میں حصہ لینگے جبکہ امجد امین بٹ منیجر پاکستان ویٹ لیفٹنگ ٹیم ہونگے۔شوٹنگ میں محمد ادریس منیجر جبکہ نوباریہ بابر اتھلیٹ جبکہ ریسلنگ میں اشد ستار منیجر اور عنایت اتھلیٹ شامل ہیں جو 65 کلو گرام کلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔سید عاقب شیرازی ینگ چینج میکر میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔