اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹر وزیراعظم کے ملک پاکستان میں ہمارا سفیر بھی کرکٹ سے ہی متعلق ہوگا،افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے نئے سفیر کے نام کا اعلان کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر وزیراعظم کے ملک پاکستان میں ہمارا سفیر بھی کرکٹ سے ہی متعلق ہوگا،افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے نئے سفیر کے نام کا اعلان کردیا کابل (این این آئی)افغان حکومت نے کرکٹ بورڈ کے سابق شکراللہ عاطف مشعل کو پاکستان میں ملک کا نیا سفیر مقرر کر دیا ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق مشعل کی تقرری حضرت عمر زاخیل وال کی جگہ کی گئی ہے

جنہوں نے چند ماہ پہلے صدر اشرف غنی کو اپنا استعفیٰ بھجوایا تھا تاہم نئی سفیر کی تقرری تک منظور نہیں کیا گیا تھا ۔افغان حکومت نے نئے سفیر کی تقرری سے متعلق باضابطہ اعلان جاری نہیں کیا اور اسلام آباد میں افغان سفارتی ذرائع نے میڈیا رپورٹس پر تبصرہ کر نے سے گریز کیا ۔یاد رہے کہ عاطف مشعل نے رواں ماہ افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا جن کی جگہ عزیز اللہ فضلی کو کرکٹ بورڈ کا نیا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا ۔نئے سفیر کو 2016میں کرکٹ بورڈ کا چیئر مین مقرر کیا گیا تھا چند دن پہلے بھارت میں افغانستان کے سفیر شیدا محمد ابدالی نے بھی استعفیٰ دیا تھا اور افغان تجزیہ نگاروں کے کہنا ہے کہ مستعفی ہونے والے سفارتکار افغانستان کی سیاست میں اہم کر دارادا کر نے کیلئے سر کاری عہدے چھوڑ رہے ہیں ۔افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر کی بیس تاریخ اور صدارتی انتخابات آئندہ سال اپریل میں ہونگے ۔یاد رہے کہ عاطف مشعل نے ابتدائی تعلیم کابل سے حاصل کی ہے اور بعد میں امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی ۔ کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری سے قبل وہ صدارتی محل میں بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…