جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کی سزا میں اضافہ کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(سپورٹس ڈیسک)میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر باؤلر کو اب6 ٹیسٹ میچز یا 12 ایک روزہ میچز کی پابندی کا سامنا کرنا ہوگا۔ عالمی میڈیاکے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گیند کو خراب کرنے کی سزا کو مزید سخت کرتے ہوئے لیول 2 کے بجائے لیول 3 میں شامل کر دیا ہے جس کی سزا 6 ٹیسٹ میچوں یا 12 ایک روزہ میچوں کی پابندی ہو گی۔آئی سی سی کے ترجمان

کے مطابق پوائنٹس میں کٹوتی کو 8 سے بڑھا کر 12 کر دیا ہے اسی طرح لیول 3 کی شقوں کی خلاف ورزی پر اب میچ ریفری ہی سماعت کر کے سزا سنائے گا جبکہ اس سے قبل یہ صرف لیول ٹو کی شق کی خلاف وزری تک محدود تھا۔نئے قوانین کے تحت اب لیول 4 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی صورت میں ہی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے گا جبکہ امپائرز سے بدتمیزی، کھیل کے دوران گالم گلوچ اور بال ٹیمپرنگ کے علاوہ کوئی بھی ناجائز حربے پر اب لیول 2 اور لیول 3 شق کی خلاف ورزی کے تحت سزاسنائی جائے گی۔نئے قوانین میں آئی سی سی نے میچ ریفری کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھا دیا ہے جس کے تحت ڈک ورتھ لوئس سسٹم، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلینگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔علاوہ ازیں آئی سی سی نے پلینگ کنڈیشنز میں بھی معمولی ردوبدل کرتے ہوئے 700 ون ڈے میچز اور 428 ٹی ٹوئنٹی میچز کو بنیاد بنا کرڈک ورتھ سسٹم کا تیسرا ورڑن جاری کیا ہے۔ اذئی سی سی کی جانب سے قوانین میں تبدیلی کا اطلاق اتوار 30 ستمبر کو جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان کمبرلے میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…