کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں ،چیئرمین پی سی بی

29  ستمبر‬‮  2018

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ جو لوگ کرکٹ کپتان سرفراز احمد پر تنقید کررہے ہیں وہی ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے اور ایک ٹورنامنٹ کی وجہ کسی کو اس طرح ہدف بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ سرفراز احمد اور ان کی ٹیم آئندہ سیریز میں بہتر کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

اور اب سرفرازکی قیادت پر اعتراضات کئے جا رہے ہیں۔ احسان مانی نے سرفراز پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ٹیم جیتے تو کپتان کی بہت تعریفیں ہوتی ہیں کہ اس سے اچھا کپتان اور کھلاڑی کوئی نہیں، اب ہم ایشیا کپ میں ہارگئے ہیں تو سرفراز میں تمام خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں اور فی الحال ٹیم میں کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں۔نائب کپتان کی تقرری کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں ٹیم انتظامیہ سے ملاقات کروں گا،ان سے ایشیا کپ میں مجموعی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا اور ٹیم کے ناقص کھیل کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش ہوگی۔ احسان مانی ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کی اور اب انھیں انگلینڈ روانہ ہونا ہے جہاں سے7اکتوبر کو ان کی لاہور واپسی ہوگی۔ چیئرمین بورڈ یکم سے3 اکتوبر تک دبئی میں آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں ہندوستانی کرکٹ بورڈ کیخلاف پاکستانی بورڈ کے ہرجانہ کیس کی سماعت کے حوالے سے بھی مشاورت کر تے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…