جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

انجری کا شکار شکیب الحسن کی انگلی کی سرجری

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)انجری کے سبب ایشیا کپ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس آنے والے بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی زخمی انگلی کی سرجری کر دی گئی۔ایشیا کپ سے قبل ہی شکیب الحسن انجری کا شکار تھے لیکن ایک سینئر کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا اور ایونٹ کے دوران ان کی انجری سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔انجری کی وجہ

سے ہی شکیب پاکستان کے خلاف اہم میچ میں شریک نہیں ہو سکے تھے لیکن ان کی غیرموجودگی میں بھی بنگلہ دیشی ٹیم نے پاکستان کو 37رنز سے شکست دی تھی۔بنگلہ دیشی آل راؤنڈر نے اپنے تصدیق شدہ فیس بک پیج پر لکھا کہ جب میں گھر لوٹ رہا تھا تو میرے ہاتھوں میں شدید درد تھا اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ اس خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ گھر آنے کے بعد تکلیف اور سوجن حد سے زیادہ بڑھ گئی اور مجھے فوری طور پر سرجری کے لیے ہسپتال جانا پڑا اور میری انگلی سے پس کو نکال دیا گیا۔31سالہ کرکٹر نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعاؤں نے مجھے ایک بڑے خطرے سے بچا لیا لیکن مجھے جلد ہی دوسری سرجری بھی کروانی پڑے گی۔ایشیا کپ کے دوران شکیب بلے سے تو صرف 49رنز ہی بنا سکے لیکن انہوں نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کو اب اکتوبر میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچوں کیلئے زمبابوے کی میزبانی کرنی ہے لیکن شکیب ممکنہ طور پر اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…