اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی سی بی چیئرمین کپتان سرفراز احمد کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (سپورٹس ڈیسک)چیئرمین پی سی بی احسان مانی مشکل وقت میں کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آ گئے اور انھوں نے وکٹ کیپر کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اگلی سیریز میں ٹیم سے بہتر کھیل کی امیدیں باندھ لیں۔دبئی میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب ٹیم جیتے تو کپتان کی بہت تعریفیں ہوتی ہیں کہ اس سے اچھا کوئی اور ہے ہی نہیں، اب ہارے ہیں تو نکالنے کی باتیں ہونے لگیں،البتہ میرا ابھی کسی قسم کی تبدیلیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔نائب کپتان کی تقرری کے سوال پر انھوں نے کہا کہ میں

1،2روز میں ٹیم مینجمنٹ سے ملاقات کروں گا،ان سے ایشیا کپ میں کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، ٹیم کے ناقص کھیل کی وجوہات جاننے کی بھی کوشش ہوگی۔واضح رہے کہ احسان مانی گزشتہ چند روز سے دبئی میں ہی مقیم ہیں، وہ وہاں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں شرکت کیلیے گئے تھے، اب انھیں انگلینڈ روانہ ہونا ہے جہاں سے7اکتوبر کو لاہور واپسی ہوگی، چیئرمین بورڈ یکم سے3 اکتوبر تک دبئی میں شیڈول آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں بھارت کیخلاف پاکستانی کیس کی سماعت کے حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…